سان فرانسسكو: اس سال فروری میں فیس بک کی ری ڈیزائننگ اور اسکرین میں تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب کئی ماہ کی محنت کے بعد فیس بک اینڈروئیڈ ایپ استعمال کرنے والے بعض صارفین نے ڈارک موڈ کو دیکھا ہے۔ اس میں اسکرین کا غالب حصہ آپ کو سیاہ دکھائی دے گا۔
فیس بک نے کہا تھا یہ تبدیلیاں ایپ کی بجائے ویب کےلیے کی جائیں گی لیکن یورپ کے کچھ صارفین نے بتایا ہے کہ انہیں چند دنوں سے نئے انٹرفیس کی پیشکش کی جارہی تھی جس میں ڈارک موڈ بھی شامل تھا۔ اس کے بعد صارفین نے فیس بک کا انٹرفیس ڈارک دیکھا اور اسے پسند کیا ہے۔ لیکن یہ تبدیلی ایپ میں بھی نمایاں ہے۔
تاہم بعض صارفین نے اسے پسند نہیں کیا کیونکہ یوٹیوب کے بجائے فیس بک پر پڑھنے کا کام زیادہ ہوتا ہے اور سیاہ پس منظر میں سفید ٹیکسٹ کو پڑھنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے۔ اگر یہ تبدیلی پسند کی گئی ہے تو اگلے چند ماہ میں فیس بک کے تمام صارفین اسے دیکھ سکیں گے۔
فیس بک نے کہا ہے کہ اس سال مزید تبدیلیاں کی جائیں گی جن میں انٹرفیس سمیت کئی ترامیم شامل ہیں۔