کراچی: پاکستان میں پہلی بار انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر اکرام سلطان کے مطابق ملک میں پہلی بار انسداد ٹائیفائڈ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ کی ویکسین دی جائے گی۔
ڈاکٹر اکرام سلطان نے بتایا کہ مہم کا آغاز 18 نومبر سے ہو گا جو 30 نومبر تک جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ ویکسین دی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سندھ میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کی نشاندہی کے بعد انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔