2دسمبر کا دن دنیا بھر میں ورلڈ کمپیوٹر لٹریسی ڈے کے نام سے منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کی ابتدا 2001 سے ہوئی جب کمپیوٹر سے آگاہی اور اس کا استعمال میں اضافہ ہوا۔
کمپیوٹر اور دوسرے تمام الیکٹرونک گیجٹس ہماری روز مرہ زندگی کا لازمی اور اہم حصہ بن چکے ہیں ہماری زندگی کا ایک بڑا حصہ ان کو استعمال کرتے گزرتا ہے پہلے زمانے میں جو کام کئی افراد مل کر کئی ھفتوں اورمہینوں میں کرتے تھے آج کمپیوٹر کی بدولت وہی کام منٹوں میں اور کافی جدید طریقوں کے تحت کر لیا جاتا ہے کمپیوٹر لٹریسی اس قابلیت کو کہا جاتا ہے جس کے ذریعے کوئی فرد کمپیوٹر اور اس کا استعما ل جانتا ہو اس کو چلانے کے نت نئے طریقوں سے واقفیت رکھتا ہو کیوں کہ آج کا دور کمپیوٹر کا دور ہے وقت کے ساتھ ساتھ ہر ہر چیز کاانحصار سائنس اور ٹیکنالوجی پر بڑھتا جا رہا ہے۔
کمپیوٹر اور اس کی بڑھتی ہوئی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائمری کلاسوں کے نصاب میں کمپیوٹر کا مضامین شامل ہےمختلف اسکولوں میں ہوم ورک بھی کمپیوٹر پہ دیا جاتا ہے تاکہ بچوں کی جسمانی نشونما کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی صلاحییتوں کو بھی استعمال میں لایا جا سکے.
ایک نیوز رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریبا دو بلین سے زیادہ کمپیوٹر فروخت کیے جاتے ہیں ۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد لوگوں کے اندر کمپیوٹر کی افادیت، ہماری روز مرہ زندگی میں سائنس اور ٹیکنالوجی کئ بڑھتی ہوئ ضرورت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ہم لوگ بھی ترقی کی دوڑ میں شامل ہو سکیں اور اس پل پل رنگ بدلتی دنیا کے ساتھ چل سکیں