جمعہ, 22 نومبر 2024


نئے سال کی آمدپر واٹس ایپ میں حیرت انگیز تبدیلی

مانیٹرنگ ڈیسک: سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ میں کئی اہم فیچرز شامل کر دیئے جائیں گے جس سے صارفین کے لیئے مزید آسانیاں پیدا ہو جائیں گی ۔
 
آیئے دیکھتے ہیں کیا کیا نیا ہوگا واٹس ایپ میں اس نئے سال کی آمد پر۔
 
ڈارک موڈ فیچر
ڈارک موڈ فیچر جس کا انتظار صارفین کو بے صبری سے تھا۔وہ شامل کر دیا جائے گا۔ جس میں پسِ منظر سیاہ اور مواد سفید نظر آئے گا۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ موباٰئل کی بیٹری محفوظ رہے گی،اورسیاہ ورژن کم روشنی والا ہونے کے باعث آنکھوں کو پہلے کی بنسبت کم نقصان پہنچے گا ۔
 
مقررہ وقت کے بعد میسج ڈیلیٹ
کچھ عرصہ پہلے اس فیچر کو متعارف کروایا گیا تھا ، اب اس کو مزید اپ ڈیٹ کر کے وقت میں اضافہ کیا گیا ہے، گس سے منتخب کردہ وقت کے بعد میسج ڈیلیٹ ہو جائے گا۔
 
جعلی مواد کے پھیلاؤ میں کمی
واٹس ایپ کا یہ سب سے اہم فیچر گوگل کو ریورس امیج سرچ سے منسلک کرنا ہوگا جس سے جعلی تصویروں ، خبروں اور افواؤں کو پھیلنے میں کمی کی جا سکے گی اور ان لوگوں کو جعلسازی بھی سامنے آسکے گی جو دوسروں کی تصویر کو اپنی ظاہر کرتے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment