اتوار, 05 مئی 2024


کیا مدھم پڑتا ہوا یہ ستارہ پھٹنے والا ہے؟

مانیٹرنگ ڈیسک : آسمان میں آج کل ایک روشن اور مشہور ستارہ بہت تیزی سے مدھم پڑ رہا ہے۔ ستاروں کے جھرمٹ ’’اورائن‘‘ (شکاری) میں واقع یہ مدھم پڑتا ہوا ستارہ ’’ابط الجوزاء‘‘ (Betelgeuse) کہلاتا ہے جو زمین سے تقریباً 700 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ یعنی اس سے چلنے والی روشنی کو ہم تک پہنچنے میں 700 سال لگ جاتے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ ابط الجوزاء، زمین کے شمالی نصف کرے سے دکھائی دینے والا گیارہواں روشن ترین ستارہ ہے جبکہ اورائن جھرمٹ میں یہ دوسرا روشن ترین ستارہ ہے۔ یہ ستارہ فرضی آسمانی شکاری کے کندھے کو ظاہر کرتا ہے۔

اگر فلکیات کی بات کریں تو ابط الجوزاء کو ’’ریڈ سپر جائنٹ‘‘ (بہت بڑا سرخ ستارہ) شمار کیا جاتا ہے جس کی کمیت ہمارے سورج کے مقابلے میں تقریباً 11 گنا زیادہ ہے، یعنی ہمارے سورج جیسے 11 سورج مل کر ایک ابط الجوزاء کے برابر ہوں گے۔

قدرت کا اصول ہے کہ جو ستارہ جتنی زیادہ کمیت کا ہوگا، وہ اپنی زندگی کے مراحل اتنی ہی تیزی سے مکمل کرے گا اور بالآخر ایک بھیانک دھماکے سے پھٹ کر ختم ہوجائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment