کراچی: غریب اور مستحق مریضوں کو کینسر کے علاج میں مدد اور سہولت فراہم کرنے کیلئےآغا خان یونیورسٹی اسپتال اور پیشنٹس بہبود سوسائٹی(پی بی ایس) برائے اے کے یو ایچ کا للی پاکستان سے اشتراک عمل کا معاہدہ عمل میں آیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت اسپتال میں مختلف اقسام کے کینسروں میں مبتلا مستحق مریضوں کے لیے للی ادویات کی قیمت کا 60 فیصد للی پاکستان ادا کرے گی۔ ان مریضوں میں معدے، پھیپھڑے اور کولوریکٹل کینسر کے مریض شامل ہیں۔
س حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد آغا خان یونیورسٹی اسپتال، کراچی میں کیا گیا جس میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ کینسر کے مطابق ہر سال 1 لاکھ افراد پاکستان میں کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں عام طور پر چھاتی، معدے، پھیپھڑے اور کولوریکٹل کینسر شامل ہیں۔ علاج کے باقی اخراجات اے کے یو ایچ پیشنٹ ویلفیئر پروگرام اور پی بی ایس پورا کرے گی۔
اس اشتراک عمل سے مریضوں کی صحت اور ان کی زندگی کا معیار بہتر ہوگا۔