ھفتہ, 23 نومبر 2024


عمران خان کا کینسر کے خلاف ایک نئی محاذ کا افتتاح

 


ایمزٹی وی(کراچی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم اسپتال کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی 2019ءتک مکمل ہو جائے گا تاہم اگلے الیکشن کے بعد ملک میں دل کا ہسپتال بھی بنائیں گے ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے اور غریب آدمی یہ علاج نہیں کرا سکتا ، بیرون ملک جائیں تو پتہ چلتا ہے کہ کینسرکا علاج کس قدر مہنگا ہے تاہم شوکت خانم ہسپتال میں 75فیصد مریضوں کا علاج مفت ہو رہا ہے ۔

عمران خان نے بتایا کہ جب کینسر ہسپتال بنانے لگے تو 20میں سے 19ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ ہسپتال نہیں بن سکتا تاہم جب بھی مشکل کام کیلئے انسان نکلے تو کشتیاں جلا کر نکلے ۔’’کراچی میں کینسر ہسپتال کے قیام سے کراچی والوں کا خواب پورا ہو رہا ہے‘‘۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment