جمعہ, 22 نومبر 2024


شخص کےدماغ میں"ٹیپ وارم" ہونےکاانکشاف

ہم میں سے اکثر لوگوں کے سر میں کسی نا کسی وجہ سے درد ہوتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتانے والے ہیں جس کے سر میں درد ہونے کی وجہ جان کر ڈاکٹرز بھی حیران ہوگئے۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی شہری گزشتہ سال فٹ بال کے کھیل کے دوران بے ہوش ہونے کے بعد اسپتال آیا اور اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ کئی مہینوں سے شدید سر درد کا شکار ہے۔
 
ڈاکٹرز نے اس کا ایم آر آئی کیا جس کی رپورٹس دیکھنے کے بعد ڈاکٹرز خود حیران ہوگئے کیونکہ اس شخص کے دماغ میں ایک کیڑا (ٹیپ وارم) ہونے کا انکشاف کیا گیا۔
 
 
ڈاکٹرز کا کہنا ہے انہوں نے ایم آر آئی کے فوراً بعد متاثرہ شخص کی سرجری کرکے اس کے دماغ کے اندر سے ٹیپ وارم نکال دیا جس کے بعد اس کے سر کا درد بھی ٹھیک ہوگیا۔
 
ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا یہ ٹیپ وارم اکثر سور کے گوشت میں پائے جاتے ہیں جس کو کھانے کے بعد یہ انسانی جسم میں چلے جاتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment