کورونا وائرس کے خدشات کے باعث سندھ حکومت کے اقدامات جاری ہیں۔ متعلقہ کمشنرز کو ہر ضلع میں قرنطینہ کیلیے قابل استعمال سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ نے چیف سیکریٹری کو عمارتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں لیبر فلیٹس کو بھی آئسولیشن اور کوارنٹائن سینٹرز میں تبدیل کرنے پر غور کیا ہے۔ محکمہ لیبر نے حال ہی میں تیارکردہ 6 ہزار فلیٹس کی فہرست وزیراعلی ہاؤس کو ارسال کردی ہے۔ کورونا وائرس کے شبہے میں مریض کو 14 روز کیلیے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔