جمعرات, 25 اپریل 2024


انسٹاگرام اسٹوریز میں نئی تبدیلی

مانیٹرنگ ڈیسک : فیس بک اور انسٹاگرام الگ الگ ایپس کی جگہ ایک ہی شکل اختیار کرلیں گے۔
حال ہی میںاس کا عندیہ ایک نئے فیچر کی آزمائش سے بھی ملتا ہے جس کے تحت صارفین اپنی انسٹاگرام اسٹوریز اس فوٹو شیئرنگ ایپ کو اوپن کیے بغیر مین فیس بک اپلیکشن میں دیکھ سکیں گے۔ویسے تو کچھ عرصے سے صارفین انسٹگرام اسٹوریز کو فیس بک پر کراس پوسٹ کرسکتے ہیں مگر یہ نیا فیچر کچھ مختلف انداز سے کام کرتا ہے۔

اس تبدیلی کے بعد انسٹاگرام صارفین اپنی اسٹوریز فالورز کے لیے فیس بک میں بھی دیکھنے کے قابل بناسکیں گے۔
مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ دونوں نے اس فیچر کا انتخاب کیا ہو، جبکہ اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس اکٹھے لنک کیے ہوئے ہوں۔

کمپنی کے مطابق فیس بک پر ایسے افراد جو آپ کو انسٹاگرام پر فالو نہیں کررہے ہوں گے وہ انسٹاگرام اسٹوری بھی نہیں دیکھ سکیں گے، جبکہ اسٹوری ویوز اور ریپلایئز انسٹاگرام پر نظر آئیں گے۔آسان الفاظ میں ایسے فیس بک فرینڈز جو آپ کو انسٹاگرام پر فالو کررہے ہوں گے وہ فیس بک ایپ سے نکلے بغیر آپ کی انسٹاگرام اور فیس بک اسٹوری دیکھ سکیں گے۔

خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے تمام میسجنگ ایپس کو اکٹھا کرنے پر کام کیا جارہا ہے اور یہ نیا فیچر ممکنہ طور پر اسی کا حصہ ہے۔
اس منصوبے کا مقصد میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین کو ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
فیس بک کی جانب سے ایسا انفراسٹرکچر تیار کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی ایک ایپ کے صارف دیگر فیس بک ایپس استعمال کرنے والوں سے جڑ سکیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment