جمعہ, 22 نومبر 2024


ناسا کا نیا مشن مؤخر

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے اسپیس ایکس کریو ون مشن کی روانگی کو مؤخر کر دیا۔

ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 ماہ کے لیے بھیجے جانے والے والے مشن کو فیلکن 9 راکٹ کے انجن گیس جنریٹر میں آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے موخر کیا گیا ہے۔

اسپیس ایکس مشن کریو ون اب نومبر کے درمیان میں خلا میں بھیجا جائے گا جس میں ناسا کے تین خلا نورد اور جاپان کی اسپیس ایجنسی کا ایک خلا نورد شامل ہو گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment