جمعہ, 22 نومبر 2024


دنیا کی پہلی جیٹ سوٹ پیرامیڈکس سروس کا تجربہ

یہ تو آپ جانتے ہی ہونگے پہاڑی علاقوں میں اسپتال اور ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس کو فوری پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور اسی مسئلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے برطانیہ میں دنیا کی پہلے جیٹ سوٹ پیرامیڈک سروس کا تجربہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے پہاڑی لیک ضلع میں حال ہی میں دنیا کی پہلی جیٹ سوٹ پیرامیڈکس سروس کا تجربہ کیا گیا ہے۔

جیٹ سوٹ سروس بنانے والی کمپنی گریویٹی انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ یہ 1050 بریک ہورس پاور سسٹم اور 5 ٹربائنز کے تحت فضاء میں پرواز کرتا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ جیٹ سوٹ 5 سے 10 منٹ تک زیادہ سے زیادہ 85 میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

برطانیہ میں اس سروس کا تجربہ کرنے والی ٹیم کا یہ ماننا ہے کہ یہ جیٹ سوٹ پیرامیڈکس سروس پہاڑی علاقوں کے لیے ایک بڑی تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔

جیٹ سوٹ پیرامیڈک سروس کا تجربہ کرنے والی ٹیم نے بتایا ہے کہ جہاں انہیں پیدل پہنچنے میں 25 منٹ کا وقت لگتا ہے، اس سروس کے ذریعے وہ یہ فاصلہ 90 سیکنڈز میں طے کر سکتے ہیں۔

یہ فلائنگ ایمرجنسی رسپانڈر مریض کے پاس پہنچتے ہی اس کی حالت کی جانچ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا اسے ائیر لفٹ کے ذریعے اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment