مانیٹرنگ ڈیسک : ہر سال کی طرح چینی کمپنی اوپو نے نئے سال 2021 میں ایک اور منفرد ڈیزائن والے اسمارٹ فون پیش کرنے کی تیاری کرلی۔کمپنی نےرول ایبل کانسیپٹ اسمارٹ فون اوپو ایکس 2021 کے نام سے پیش کیا ہے۔ جس کے مطابق کانسیپٹ اسمارٹ فون 6.4 انچ سے 7.4 انچ تک پھیل سکتا ہے جبکہ کسی ویڈیو کو کھولنے پر اسکرین خودکار طور پر ایسپکٹ ریشو کو ایڈجسٹ کرلے گا۔
اوپو ایکس 2021 میں ایک ڈائنامک فریم موجود ہے، جس میں ایک لچکدار فریم ہے جو اسکرین کو اوپر حرکت کرنے میں مدد دیتا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس فون کو فروخت کے لیے پیش کرنے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
ممکنہ طور پر اس شکل میں یہ فون متعارف ہوگا بھی نہیں بلکہ اس ٹیکنالوجی کو مستقبل کے فونز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
تاہم اس حوالے سے کوئی واضح فیصلہ کمپنی کے باضابطہ اعلان سے ہی ہوسکے گا۔
ڈسپلے کے اندر موجود ڈوئل رولنگ موٹرز کی بدولت اوپو نے زیرو کریز اسکرین کے حصول میں کامیابی حاصل کی، یہ وہ مسئلہ ہے جو ابھی بیشتر فولڈایبل فون بنانے والی کمپنیوں کے لیے دردسر بنا ہوا ہے۔