جمعہ, 19 اپریل 2024


مائیکروسافٹ کااب تک سب سےطاقتورپروٹیبلیٹ کومتعارف

مانیٹرنگ ڈیسک :  لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران مائیکرو سافٹ نے اپنا اب تک سب سے طاقتور سرفیس پرو 7 پلس" نامی پرو ٹیبلیٹ کو متعارف کرایا۔

سرفیس پرو 7 پلس میں کچھ اہم اپ ڈیٹس کی گئی ہیں جن میں  ایل ٹی ای کنکٹویٹی ، پہلے سے بڑی بیٹری اورریموو ایبل ایس ایس ڈی اسٹوریج قابل ذکر ہیں۔

ریموو ایبل ایس ایس ڈی اسٹوریج

ریموو ایبل ایس ایس اسٹوریج اس سے پہلے کمپنی کے ٹیبلیٹس کا حصہ نہیں تھااس لئے اسےممکنہ طور پر سب سے منفرد فیچرقراردیاجارہا ہے ۔

پراسیسر

ایل ٹی ای کا اضافہ انٹیل کور آئی 5 پراسیسر والے ٹیبلیٹس میں ہوگاجبکہ ایل ٹی ای سم کارڈز اور ای سم میں کام کرے گی۔

تاہم فی الحال یہ ٹیبلیٹ ایجوکیشن اور بزنس صارفین کو ہی دستیاب ہوگا۔

 ایل ٹی ای کنکٹویٹی

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ایل ٹی ای کنکٹویٹی 180 سے زائد ممالک میں کام کرے گی۔

سرفیس پرو 7 پلس میں پراسیسر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور انٹیل 11 جنریشن ٹائیگر لیک پراسیسر جیسے کور آئی 3، آئی 5 اور آئی 7 کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

 اسٹوریج 

کور آئی 3 پراسیسر والے ٹیبلیٹ کی قیمت 899 ڈالرز سے شروع ہوگی جس میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی۔

اسی طرح کور آئی 7 والے ٹیبلیٹ میں 32 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج ہوگی جس کی قیمت 2799 ڈالرز ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment