جمعہ, 22 نومبر 2024


صارفین کاتیزی سےمتبادل ایپس ٹیلی گرام اورسگنل پرمنتقل ہونےکےبعدواٹس ایپ کابڑافیصلہ

مانیٹرنگ ڈیسک :معاروف موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے فیس بک کےساتھ ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی. 

تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ نے صارفین کی شدید تنقید کےبعد ڈیٹاشیئرنگ میں 8 فروری سے بڑھاکر 15 مئی تک توسیع کردی ہے. 

واٹس ایپ کی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین کئ شدید تنقید اور متبادل ایپس دگنا اور ٹیلی گرام پر منتقل ہونے کے باعث کیاگیا ہے. 

واٹس ایپ کاکہنا ہے کہ پالیسی میں صارفین کو نظرثانی اورقبول کرنے کوکہاجائےگا پالیسی پر نظرثانی کےلئے صارفین کئ رائے بھی شامل کی جائے گی. 

یاد رہے اس سے قبل واٹس ایپ نے صارفین کو 8 فروری تک پالیسی قبول کرنے کی مہلت دی جائے گی بصورت دیگر انکا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا. 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment