سان فرانسسکو: سماجی رابطےکی فوٹوشیئرنگ موبائل ایپ انسٹاگرام نے پوسٹس کومزیدجازب نظر اوراہم بنانےکےلئے تبدیلیاں کی ہیں تاکہ انسٹاگرام کےصارفین اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں.
اگرچہ انسٹاگرام ایک بہترین ایپ ہے لیکن اس میں کاروبار اورمارکیٹنگ کوفروغ دینےکےپہلو کمزورتھے. اسی کمی کوپوراکرنےکےلئے انسٹاگرام نے"پروفیشنل ڈیش بورڈ "پیش کیا ہے.ڈیش بورڈ میں وہ تمام ٹولز اور آپشن موجود ہیں جوانسٹاگرام کےدیگرمقامات پرموجود ہیں.
پروفیشنل ڈیش بورڈکو ہوم والےحصےمیں رکھاگیا ہے اسکی بابت انسٹاگرام نےاپنی پوسٹ میں کہاہے کہ انسٹاگرام اپنے تخلیق کاروں کےجذبےکو آمدنی اورچھوٹےکاروبار میں بھی سہولت بناناچاہتاہے.
اہم بات یہ ہے اس سےتعلیمی پوسٹ بنانے میں مدد ملےگی.