ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان سمیت دنیابھرمیں گردوں کےمرض سےآگاہی کادن منایاجارہاہے

مانیٹرنگ ڈیسک: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں گردوں کے مرض سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے۔

عالمی سطح پر ہر سال مارچ کی دوسری جمعرات کو گردوں کے امراض سے آگاہی کا دن منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں جہاں بڑی عمر کے لوگ گردوں کے مرض کا شکار ہیں وہیں بچے بھی پیدائشی اور بعض معاملات میں پیدائش کے بعد مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ماہرین صحت کاکہناہے کہ ملک میں گردوں کی بیماریوں کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہےجس کی وجوہات میں گردوں کی سوزش، ذیابیطس، پیشاب کی روانی متاثر ہونا ، خون کا آنا، سوجن اور ہائی بلڈ پریشر سرفہرست ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے گردوں کی بیماری سے بچاؤ کے لیے کم نمک اور کم گھی والی غذا کا استعمال کیا جائے اور کم سے کم آٹھ گلاس پانی پینا اور روزانہ ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا انتہائی ضروری ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment