منگل, 23 اپریل 2024


واٹس ایپ بھی فیس بک جیسےمیسیج ری ایکشن فیچرپرکام کرناشروع کردیا

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ بھی فیس بک جیسےمیسیج ری ایکشن فیچر پر کام کررہا ہے۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے بیٹا چینل پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ واٹس ایپ صارفین کے لیے میسج ری ایکشن فیچر پر کام کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ چند ماہ سے ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جو صارفین کو فیس بک کی طرح کمنٹس پر میسج ری ایکشن کی اجازت دے گا جس کے ذریعے صارفین اب واٹس ایپ میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کسی تحریری ریپلائی کے بغیر بھی کرسکیں گے ۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر مستقبل میں فیچر اپ ڈیٹ کے طور پر متعارف کروایا جائے گاتاہم صارفین اسے تازہ ترین بیٹا ورژن میں بھی سیٹنگ مینیو میں نہیں دیکھ پائیں گے بلکہ اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو سیٹنگز مینیو میں جاکر اسے ان ایبل اور ڈس ایبل کرنا پڑے گا ۔

صارفین اب واٹس ایپ میسیج پر اپنے جذبات کا اظہار کسی تحریری ریپلائی کے بغیر بھی کرسکیں گے—اسکرین گریب

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment