جمعہ, 22 نومبر 2024


ڈجیٹل دنیامیں جی میل نےبھی بہت سی تبدیلیوں کااعلان

سان فرانسسکو: تیزی سے بدلتی ہوئی ڈجیٹل دنیا میں کافی عرصے بعد جی میل نے بھی بہت سی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

جی میل کے صارفین کےلئے8فروری سے کافی تبدیلیاں نمودار ہونا شروع ہوجائے گی اور اس کے بعد اپریل میں یہ ازخود (ڈیفالٹ) شامل ہونے لگیں گی۔جی میل بہت انٹرایکٹو انداز میں پیش کیا جائے گا۔

سب سے پہلے اس میں گوگل میٹ، چیٹ اور اسپیسس کو باہم منسلک کیا جائے گا۔جی میل اکاؤنٹس میں کاروباری حضرات اور کام والےافرادکے لئے ورک اسپیس کو اہمیت دی جائے گی۔

اس طرح اب ای میل میں چھوٹی ونڈوز تیرتی نظرآئیں گی اور بائیں ہاتھ پر لگے بڑے بٹن سے اس کی مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

تمام صارفین اس نئے لے آؤٹ پراپریل میں منتقل ہوسکیں گے۔ نئے لے آؤٹ کے تحت نوٹی فکیشن بلبلوں کے صورت میں نمودار ہوکر آپ کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائیں گے۔ 

واضح رہے کہ گوگل اپنے ای میل پلیٹ فارم پر بطورِ خاص کاروباری اور دفاتر کے ای میل کے لیے بہتر آپشن پیش کرنا چاہتا ہے۔ اس طرح آپ بہت تیزی سے ای میل، چیٹ، اسپیس اور دیگرآپشن تک پہنچ سکتے ہیں۔ اسی لیے بہت آسان اور واضح انٹرفیس بنایا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment