ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے صارفین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے کئی اہم فیچرز میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے حال ہی میںرواں برس مئی میں متعارف کرائے گئے نئے فیچر ’ری ایکشن‘ کو مزید بہتر بنا دیا ہے، واٹس ایپ انتظامیہ اس وقت دیگر کئی فیچرز پر بھی کام کرنے میں مصروف ہے۔
گزشہ ماہ کے آغاز میں واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے میسیج کو انڈو اور ایڈٹ کرنے کے فیچرز پر بھی کام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین کے پاس پیغامات غلطی سے ڈیلیٹ کرنے کے بعد انہیں واپس حاصل کرنے اور پیغامات بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم کرنے کا اختیار ہوگا۔
فی الحال واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات کو صرف ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے لیکن اس کو ایڈٹ کرنا ممکن نہیں تاہم اس نئے فیچر کے متعارف ہونے کے بعد صارفین پیغامات بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم بھی کرسکیں گے۔