بدھ, 11 دسمبر 2024


ٹوئٹرمیں ایک نیا فیچر" ان مینشن "متعارف کرادیا

ٹوئٹر میں ایک نیا فیچر " ان مینشن " متعارف کرا دیا گیا ہے جس سے آپ اس سوشل نیٹ ورک پر اپنے یوزر نیم کو کسی چیٹ تھریڈ سے ہٹا سکتے ہیں۔

اس فیچر پر ایک سال سے کام ہورہا تھا اور اب تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق ان مینشن فیچر کے ذریعے صارفین اس پلیٹ فارم میں ایسی چیٹ تھریڈ کو چھوڑ سکیں گے جو ان کی نظر میں غیرضروری یا ذہنی سکون کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔اگر اس چیٹ تھریڈ میں آپ کے نام کو مینشن کیا جاتا ہے تو آپ اسے ان مینشن کرسکیں گے تاکہ کوئی آپ کو ریپلائی نہ کرسکے۔

اس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو مینشن کی گئی ٹوئٹ کے آپشنز میں leave this conversation کا انتخاب کریں۔ایسا کرنے سے اس چیٹ کے نوٹیفکیشنز کی روک تھام بھی ہوگی جس کا حصہ آپ بننے کے خواہشمند نہیں ہوتے۔

کمپنی کے مطابق یہ لوگوں کو غیرضروری توجہ کا مرکز سے بچانے کے لیے ہے جس کے باعث اکثر ان کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

اس فیچر کو اپریل میں کچھ صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا مگر اب یہ تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

اس فیچر میں مینشن ٹیکسٹ تو باقی رہتا ہے مگر صارف کو کوئی الرٹ نہیں ملتا۔

ٹوئٹر کی جانب سے حالیہ مہینوں میں صارفین کو ایک دوسرے سے رابطے کے لیے زیادہ کنٹرول فراہم کیا گیا ہے اور یہ نیا فیچر بھی اسی کا حصہ ہے۔

اس سے قبل ٹوئٹر میں ریپلائی لمٹ فیچر کو متعارف کرایا گیا تھا جبکہ ایک سیفٹی موڈ کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جو خودکار طور پر مختلف اکاؤنٹس کو بلاک کردے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment