منگل, 03 دسمبر 2024


داؤدانجینئرنگ یونیورسٹی کےدوسرےپری ایڈمیشن ٹیسٹ کی تاریخ مقرر

کراچی: داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نےتعلیمی سال برائے 2022-23ء میں داخلوں کیلئےدوسراپری ایڈمیشن ٹیسٹ 15ستمبر 2022ء بروز جمعرات ہوگا۔

بیچلر آف انجینئرنگ کے 8شعبوں ،بیچلر آف آرکیٹیک ، بیچلر آف سائنس (بی ایس) کے پروگرامز کمپیوٹرسائنس ، سائبر سیکورٹی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، ریاضی اور 3تین نئے شعبوں بزنس انفارمیشن سسٹم ، انوائرمنٹل سائنس اور کیمسٹری میں مختص 1100؍ نشستوں پر داخلے کیلئے رجسٹرڈ امیدواروں سے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ میں حصہ لیا جائے گا۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں پاس امیدوار بہتر شرح کیلئے رجسٹریشن فیس جمع کرانے کے بعد ٹیسٹ میں حصہ لے سکتے ہیں جبکہ پہلے ٹیسٹ میںفیل امیدوار اور نئے امیدوار رجسٹریشن کراکے کر داخلہ ٹیسٹ میں بیٹھ سکتےہیں ، آن لائن رجسٹریشن اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 13ستمبر 2022ء مقرر کی گئی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment