جمعہ, 22 نومبر 2024


ٹک ٹاک کادنیابھرسے3000انجینئروں کو نوکری دینےکااعلان

بیجنگ: جہاں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اخراجات کو کم کرنے کے لیے ملازمین کو برطرف کر رہی ہیں وہیں ٹِک ٹاک ان کمپنیوں کی مخالف سمت میں جا رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی سوشل میڈیا کمپنی نے امریکا سمیت دنیا بھر سے 3000 انجینئروں کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹِک ٹاک ایپلیکیشن جو امریکا کے نوجوانوں میں دیگر بڑی ایپلیکیشنز کی نسبت زیادہ مقبول ہے، اس وقت میٹا، ٹوئٹر اور ایمازون سے بڑی ہوتی محسوس ہورہی ہے کیوں کہ اسی دوران ان کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

اس وقت امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ٹِک ٹاک کے انجینئرز کی تعداد 1000 سے زائد ہے اور کمپنی اس تعداد میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے رواں ماہ 11 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر سے 7000 میں سے تقریباً نصف افراد کو برطرف کیا گیا تھا جبکہ ایمازون کی جانب سے 10 ہزار نوکریوں کا خاتمہ متوقع ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment