وفاقی حکومت کا ٹوبیکو کنٹرول سیل سفید ہاتھی بن گیا ہے، کنٹرول سیل کی نااہلی سے سگریٹ ساز کمپنیاں بے لگام ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق سگریٹ ساز کمپنیوں نے وزارت قومی صحت کے احکامات ہوا میں اڑا دیے ہیں، اور ٹوبیکو کنٹرول سیل سگریٹ ساز کمپنیوں سے قوانین کی پابندی کرانے میں ناکام ہو گیا۔
وزارت قومی صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹوبیکو کنٹرول سیل نے 10 سگریٹ ساز کمپنیوں کو شوکاز جاری کیے تھے، یہ کمپنیاں تمباکو تشہیری قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھیں جس پر انھیں ٹی سی سی نے تین ماہ قبل شوکاز کا اجرا کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹوبیکو کنٹرول سیل نے سگریٹ ساز کمپنیوں سے 10 روز میں جواب طلب کیا تھا، لیکن بیش تر سگریٹ ساز کمپنیوں نے ٹی سی سی کو شوکاز کا جواب ہی نہیں دیا، عدم تعمیل والی سگریٹ ساز کمپنیوں کو یاد دہانی نوٹسز کا اجرا بھی کیا گیا، اور قانون شکن کمپنیوں کے خلاف مقدمات اندراج کا فیصلہ بھی ہوا، تاہم ٹوبیکو کنٹرول سیل سگریٹ ساز کمپنیوں کے خلاف مقدمات اندراج میں تاحال ناکام ہے۔
وفاقی حکومت کا ٹوبیکو کنٹرول سیل سفید ہاتھی بن گیا
- 11/11/2023
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 750 K2_VIEWS
Leave a comment