ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی اکثرافراد کو جو مسئلہ لاحق ہوتا ہے وہ نزلہ اورزکام ہے آج ہم آپ کوزکام سے بچاؤ کا پانچ ہزارسال قدیم نسخہ بتا رہے ہیں۔
نزلہ اورزکام انسان کی نا صرف جسمانی استعدادپرحملہ آورہوتا ہے بلکہ اس ذہنی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے اس لئے اسے معمولی بیماری سمجھکرنظراندازکرنے کے بجائےمعمولی سی ترکیب استعمال کرکے آپ اس بیماری سے نجات پاسکتے ہیں۔
اجزاء
اجوائن دیسی ۔ 5 گرام
دار چینی ۔ 10 گرام
سونٹھ ۔ 10 گرام
دانہ بڑی الائچی ۔ 7 گرام
طریقہ کار
زکام کے علاج کے لئے برصغیر میں پانچ ہزار سال سے استعمال ہونے والا قدیم نسخہ بنانے میں انتہائی آسان ہے۔
اوپر بیان کیے گئے سب اجزاء کو باریک پیس کرسفوف بنا لیں اورمحفوظ کرلیں۔
روزانہ آدھا گرام سفوف پودینہ کے قہوہ کے ساتھ یا تازہ پانی کے ساتھ صبح شام استعمال کریں۔
فوری اور دیرپا نتائج کےلئے قہوے میں خالص شہد بھی شامل کرلیں۔
ہرقسم کا نزلہ، زکام، ڈسٹ الرجی اورچھینکیں آنا، یہ تمام مسائل جڑ سے ختم ہوجائیں گے، دوائی تب تک جاری رکھیں جب تک مکمل آرام نہ آجائے۔