ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) عالمی اقتصادی فورم کی طرف سے منگل کو جاری کی جانے والی ایک تحقیق میں اندازا لگایا گیا ہے کہ 2050ء تک دنیا کے سمندروں میں مچھلیوں کے مقابلے میں پلاسٹک کا فضلہ زیادہ ہو جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں پلاسٹک کی آلودگی کی شرح میں صرف اضافے کی توقع کی جا سکتی ہے کیونکہ، دنیا بھر میں پلاسٹک کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے ۔
رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پلاسٹک کی فعالیت اور بہت کم پیداوار کے اخراجات کی وجہ سے اس کی پیداوار میں 1964ء سے 20 گنا اضافہ ہوا ہے جو 2014ء تک 311 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک ہر سال سمندری ماحولیات کے نظام کو پہنچنے والے اربوں ڈالر کے نقصان کا سبب بنتی ہے۔