بدھ, 27 نومبر 2024


قومی ادارہ صحت برائے اطفال، خون کے ٹیسٹ نہ کرائے جانے سے بچوں کے والدین کو پریشانی کا سامنا

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) قومی ادارہ صحت برائے اطفال (این آئی سی ایچ )کی لیبارٹر ی میں کیمیکل ختم ہونے کے باعث خون کے مختلف ٹیسٹ نہیں کیے جارہے جس کے باعث مریض بچوں اور ان کے والدین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق این آئی سی ایچ میں کیمیکل ختم ہو گئے ہیں اسپتال کی ایمرجنسی میں سی بی سی اور یورین ڈی آر ٹیسٹ نہیں کیا جارہا ۔ اوپی ڈی میں سی بی سی ، یو سی ،یورین ڈی آر، ایل ایف ٹی ، پی ٹی ، اے پی ٹی ٹی کے ٹیسٹ نہیں کیے جارہے جبکہ وارڈوں میں بھی یہ ٹیسٹ نہیں کیے جارہے جس کے باعث مریض بچوں کے والدین ہزاروں روپے ادا کرنے کے نجی لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کرارہے ہیں ۔ 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment