اتوار, 24 نومبر 2024


آم کینسر سے بچاﺅکے لئے مفید

ایمزٹی وی(صحت)آم کھانا کس شخص کو پسند نہیں اور اب تو اس پھل کا موسم بھی آچکا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کے استعمال سے کینسر اور موٹاپے سے متعلق امراض کی روک تھام میں بھی مدد ملتی ہے. یہ بات امریکا میں ہونے والی کئی طبی تحقیقاتی مطالعہ جات میں سامنے آئی ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق کے مطابق پھلوں کا بادشاہ غیرصحت بخش غذاوئں کے مضر اثرات کو کم اور چربی کا باعث بننے والے خلیات کو ختم کرتا ہے۔ اسی طرح آم کا استعمال انسانوں میں آنتوں کی سرگرمی کو بڑھاتا ہے اور قبض کے خلاف بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔ اوکلا ہاما اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق فائبر، وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسائیڈنٹس اور چربی گھلانے والے phytochemicals سے بھرپور آم صحت کے لیے نقصان دہ غذاوئں کے استعمال کے اثرات کو کم کرکے موٹاپے میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ آم میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے جس سے موٹاپے کی روک تھام اور اس سے متعلقہ امراض سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ محققین کے مطابق چوہوں پر تجربات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ آم کے استعمال سے بریسٹ کینسر کے بڑھنے کی شرح میں کمی آئی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ اسی یونیورسٹی کی ایک الگ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ آم میں پائے جانے فائبر کی بدولت قبض کے شکار افراد کی حالت میں بہتری لائی جاسکتی ہے خاص طور پر اکثر پیٹ کے اس مرض کے شکار افراد کی آنتوں میں ورم پیدا ہوجاتا ہے جس میں کمی کے لیے یہ پھل مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ ماضی میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق آم کا استعمال کولیسٹرول کی سطح میں کمی، جلد کی شفافیت، آنکھوں اور نظام ہاضمہ کی صحت میں بہتری وغیرہ لاتا ہے تاہم بہت زیادہ کھانے کی عادت ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment