ھفتہ, 23 نومبر 2024


اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز خود بخود صارف کو پہچان کرلاگ ان ہو جائیگی

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی)گوگل 2017 میں اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز میں پاس ورڈ کی ضرورت کو ختم کرنے کی کوششوں میں ہے۔ گوگل کا کہنا ہے اسمارٹ فونز کے اندر انسان کو پہچاننے کے تمام سینسرز جب پہلے سے ہی موجود ہیں تو اسے مختلف ایپلی کیشنز میں پاس ورڈ کیوں دینا پڑتے ہیں اس لیے پاس ورڈ کو ختم کرنے کے لیے گوگل ایک نئی تکنیک ”ٹرسٹ اے پی آئی“ پر کام کر رہا ہے۔ اس کے ذریعے ایپلی کیشنز خود بخود اندازا لگائیں گی کہ صارف کو بغیر پاس ورڈ کے لاگ ان کرنا ہے یا نہیں۔

اس کے لیے وہ صارف کے ماحول کو محسوس کرتے ہوئے اسکور بنائیں گی۔ مثلاً ایپلی کیشنز دیکھیں گی کہ کیا صارف اسی مقام پر موجود ہے جہاں وہ زیادہ تر رہتا ہے، وائی فائی اور بلوٹوتھ کنکشن بھی قابل اعتبار ہے، صارف کی ٹائپنگ کا انداز کیسا ہے اور خاص کر فیشل ریکگنائزیشن سے چہرے کو بھی پہچانا جائے گا۔ اس طرح ایپلی کیشن کئی چیزوں کو دیکھتے ہوئے ایک مخصوص اسکور تک پہنچنے کی کوشش کرے گی اور اگر مطلوبہ اسکور حاصل ہو جائے تو صارف بغیر پاس ورڈ لاگ ان ہو جائے گا۔

اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اسے 2016 کے اختتام تک ہی جاری کر دیا جائے گا۔ امید کی جا سکتی ہے کہ 2017 میں یہ قابل عمل ہو گا اور اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز اس قابل ہو جائیں گی کہ وہ خود بخود صارف کو پہچان کر لاگ اِن کر دیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment