جمعہ, 22 نومبر 2024


دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں-جان کیری

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے اتوار کو ملاقات کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے کے پاکستان کے عہد کا اعتراف کیا ہے۔

 بّری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اتوار کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق ’دونوں نے باہمی دلچسپی کے بہت سے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں جاری علاقائی امن و سلامتی کی کوششوں پر بھی بات چیت شامل تھی۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’وزیر خارجہ پاکستان میں سکیورٹی حالات کی بہتری میں پاکستانی فوج کے ذریعے دی جانے والی زبردست قربانیوں کا اعتراف کیا اس کے ساتھ انھوں نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی تمام تر شکلوں سے نمٹنے کے متعلق پاکستان کے عہد کا بھی اعتراف کیا۔‘

امریکی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ اس ہفتے کے آخر میں افغانستان کے متعلق ہونے والی لندن کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے اجلاس کی سائڈلائنز پر بات چیت کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment