ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) فرانس کے شہر روئن میں واقع چرچ میں دو مسلح افراد نے چھ افراد کو یرغمال بنا لیا۔ حملہ آوروں نے ایک شخص کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔
سکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر چرچ کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کی فائرنگ سے دونوں حملہ آور مارے گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے ہلاک کیا جانے وال شخص ایک پادری تھا۔ فرانسیسی صدر فرینکوئس ہولینڈ نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے دعویٰ کیا کہ ان کا تعلق داعش سے ہے۔
فرانس کے شہر نیس میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کا ایک بڑا واقعہ ہوا تھا جب ٹرک میں سوار ایک دہشت گرد نے آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے ولواں کو روند ڈالا تھا۔ واقعہ میں چوراسی افراد ہلاک اور تین سو زخمی ہوئے تھے۔