ھفتہ, 23 نومبر 2024


ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملے کے 71 سال مکمل

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)امریکا کے جاپانی شہر ناگاساکی میں امریکی ایٹمی بم حملے کو 71 سال مکمل ہوگئے ۔ اس موقع پر ہونے والی دعائیہ تقریب میں جاپانی وزیر اعظم سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ جاپانی شہر ناگاساکی پر امریکا کے ایٹمی حملے کے ہولناک واقعے کو 71 سال ہوگئے ۔ سالانہ تقریب میں شہر کے میئر اور جاپانی وزیر اعظم شنزوابے نے متاثرین کی یادگار پر پھول چڑھائے ۔ دو ماہ قبل امریکی صدر باراک اوباما نے ہیروشیما کے دورے کے دوران امریکا سمیت ایٹمی طاقت کے حامل ممالک کو دنیا کو ان ہولناک ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ چھ اگست 1945 کو ہیروشیما میں امریکی ایٹمی بم دھماکے میں ایک لاکھ چالیس ہزار افراد ہلاک ہوئے جبکہ نو اگست کو ایک بار پھر ناگاساکی پر امریکا کے ایٹمی بم دھماکے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بنے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment