ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
.کولمبیا میں طیارے کے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ طیارہ دارالحکومت بگوٹا سے سیاحتی مقام "باہیا سولانو" جارہا تھا۔سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی مکینکل خرابی کی نشاندہی کی تھی اور وسطی صوبے کے علاقے "ٹولیما" کے ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔