ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)
یم آئی ایم کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ اسدد دين اویسی نے حج پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا-
انھوں نے کہا کہ سبسڈی ختم کرنے سے جو رقم ملے گی اس کو مسلمانوں کی تعلیم میں بہتری لانے پر خرچ کیا جائے۔
’حج سبسڈی ختم کر دیں اور مسلمان لڑکیوں کی تعلیم کے لیے خرچ کیجیے، میری لڑائی سماجی انصاف کی ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو حج کے لیے سبسڈی کی ضرورت نہیں ہے۔
حج سبسڈی ہندوستان کی آزادی سے پہلے سے مسلمانوں کو دی جا رہی ہے۔ اس کے بعد جواہر لال نہرو کے دور میں 1959 میں حج ایکٹ کے تحت یہ سبسڈی جاری رکھی گئی۔
کئی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس سبسڈی کو ختم کر دینا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے 2012 کے اپنے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ دس سالوں کے اندر اندر حج سبسڈی ختم کر دینی چاہیے۔
اویسی نے کہا کہ وہ مسلمانوں کی سماجی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں کیونکہ انھیں اب تک انصاف نہیں ملا -