ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ ایران کی عراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف عسکری کارروائیاں مثبت ہوں گی تاہم انھوں نے دوہرایا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مل کر کام نہیں کر رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق اتحادی ممالک کے گذشتہ کئی ماہ سے جاری فضائی حملوں نے دولتِ اسلامیہ کی صلاحیتوں کو خاصی حد تک تباہ کر دیا ہے، تاہم اس پر قابو پانے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار بلیجیئم کے دارالحکومت برسلز میں اتحادی ممالک کے اجلاس کے دوران کیا۔
ایران دولت اسلامیہ کے خلاف امریکی قیادت میں قائم اتحاد کا حصہ نہیں ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے ایران کی دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں کو مثبت تو قرار دیا لیکن انھوں نے امریکی دفاع کی جانب سے ایران کی عراق میں فضائی کارروائیوں کی اطلاعات کی تصدیق کرنے سے گریز کیا۔