ایمزٹی وی (فارن ڈسک) پاکستانی سفارت خانے کے زیراہتمام چاولوں کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا، اس نمائش کے انعقاد کا مقصد فرانسیسی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کو فروغ دینا تھا۔ سفارت خانے کے احاطے میں ہونے والی اس نمائش کو خوبصورتی سے آراستہ کیا گیا تھا جسمیں ایک ممتاز فرانسیسی شیف الیان اسرال نے باسمتی چاول سے تین مختلف فرانسیسی ڈشیں تیار کیں۔ پاکستان کی روایتی ڈشیں بریانی، زردہ اور کھیر وغیرہ بھی پیش کی گئیں جنہیں پاکستانی شیف نے تیار کیا تھا۔ اس موقع پر باسمتی اوردیگر چاولوں کی مختلف اقسام بھی اس نمائش میں رکھی گئیں۔ ایک گلوکار نے مہمانوں کیلئے کلاسیکی اور فوک گانے بھی گائے۔ نمائش میں شرکت اور پاکستانی ایکسپورٹرز سے ملاقات کیلئے متعدد فرانسیسی اور پاکستانی درآمد کنندگان کو مدعو کیا گیا تھا۔ قبل ازیں سفارت خانے نے چاول کے درآمد و برآمد کنندگان کے درمیان کاروباری تجاویز پر تبادلہ خیال کیلئے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کیا۔ پاکستان سے فرانس کیلئے چاول کی درآمدات جنوری تا ستمبر 2014 کے دوران 31.72 ملین ڈالر رہیں ۔
فرانسیسی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کے فروغ کیلئے سفارت خانے میں نمائش کا انعقاد
- 05/12/2014
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1927 K2_VIEWS
Leave a comment