ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی شہر ممبئی کی ایک عدالت نے خواتین کو معروف درگاہ حاجی علی میں داخلے کی اجازت دے دی ۔ ممبئی کی عدالت نے مسلم خواتین کی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم کی درخواست پر فیصلہ سنایا ۔ خواتین اب درگاہ حاجی علی کے اندر بھی جاسکیں گی تاہم یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ نہیں ہوگا ۔ 2011 میں درگاہ کی ٹرسٹ نے عورتوں کے مزار کے اندر جانے پر پابندی عائد کر دی تھی ۔ خواتین کو مزار کی باہر سے ہی زیارت کرنے کی اجازت تھی ۔ ادھر حاجی علی ٹرسٹ نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔