ھفتہ, 23 نومبر 2024


یورپی ممالک کے سیکورٹی خدشات،مشترکہ یورپی فوج کی تجویز

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) یورپی ممالک جمہوریہ چیک اور ہنگری کا کہنا ہے کہ یورپ کی سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے مشترکہ یورپی فوج قائم کرنے کی ضرورت ہے.

تفصیلات کےمطابق دونوں ممالک نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ملاقات سے پہلے یورپی یونین کی مشترکہ فوج کی تجویز دی.

دونوں ممالک جمہوریہ چیک اور ہنگری پناہ گزینوں سے متعلق جرمن چانسلر انجیلامرکل کی پالیسی کو پسند نہیں کرتے. ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ’ہمیں لازمی سکیورٹی کو ترجیح دینا ہو گی،اس کے لیے ایک مشترکہ یورپی فوج قائم کریں۔‘

جمہوریہ چیک کے وزیراعظم بوہوسلاف سوبوتکانے کہا ہے کہ یورپی فوج تیار کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن اس بات چیت شروع ہونی چاہیے. اس وقت یورپ کی مشترکہ دفاعی فورس 15 سو اہلکاروں پر مشتمل ہے تاہم اس فورس کو ابھی تک جنگی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا گیا.

یاد رہے کہ گذشتہ برس یورپیئن کمشین کے صدر نے یوکرین کے تنازع کے بعد روسی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ یورپی فوج کے قیام کی تجویز دی تھی.

واضح رہے کہ یورپ میں گذشتہ کچھ عرصے سے شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment