ھفتہ, 23 نومبر 2024


جرمنی میں رواں برس 3لاکھ پناہ گزینوں کی آمد کا امکان

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) جرمنی میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے وفاقی ادارے کے سربراہ فرینک جیورگن نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں برس تین لاکھ تارکین وطن جرمنی پہنچیں گے.

تفصیلات کے مطابق تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے وفاقی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر توقع سے زیادہ تارکین وطن جرمنی آئے تو ان کا دفتر ان کے لیے انتظامات کی کوشش کرے گا۔ فرینک جیورگن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نئے آنے والوں کی تعداد ان کی جانب سے لگائے جانے والے اندازے کے مطابق ہی ہوگی.

جرمن وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تین لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد نے رواں برس کے ابتدائی چھ ماہ میں پناہ کی درخواستیں دی تھیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کل کتنے افراد سنہ 2015 میں ملک میں داخل ہوئے تھے.

دوسری جانب بچوں کے ادارے سیودا چلڈرن کے مطابق جرمنی میں رواں برس جنوری اور فروری کے مہینوں میں پناہ کی ایک لاکھ 20 ہزار درخواستوں میں سے 31 فیصد کم عمر نوجوانوں کی طرف سے آئی تھیں.

واضح رہے کہ گذشتہ برس جرمنی میں مشرقِ وسطیٰ،افغانستان اورافریقہ سے 10 لاکھ سے زائد تارکین وطن داخل ہوئے تھے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment