جمعہ, 22 نومبر 2024


لمبی بیٹری والا نیا اسمارٹ فون متعارف

ایمزٹی وی (فارن ڈسک) سمارٹ فون کی بڑی اور روشن سکرین کی وجہ سے بیٹری کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر وقت چارجنگ کی فکر لگی رہتی ہے، مگر یہ ٹینشن ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکتی ہے اگر آپ نئے آنے والے یوٹا فون 2 کے مالک بن جائیں ۔ یہ دلچسپ اور منفرد فون حال ہی میں متعارف کروایا گیا ہے اور اسکا سب سے نمایاں فیچر اصل اسکرین کے دوسری طرف یعنی فون کے پچھلی طرف ایک اور سکرین ہے جو کہ e-ink ڈسپلے ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے۔ یہی اسکرین وہ اہم اضافہ ہے جو اس فون کی بیٹری کو ایک ہفتے سے بھی زائد چلا سکتا ہے۔ اس اسکرین پر بلیک اینڈ وائٹ ڈسپلے کے ساتھ آپ کی ای میل، میسج، کال کی معلومات، موسم کا حال، درجہ حرارت، کیلنڈر اور دیگرکئی معلومات دکھائی جاتی ہیں اور یہ ہر وقت آن رہتی ہے جسکی وجہ سے آپ کو مین اسکرین آن کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment