بدھ, 27 نومبر 2024


جی20 ممالک کا اجلاس شروع

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) جی 20 گروپ ممالک کا سربراہ اجلاس چین میں شروع ہوگیا ہے امریکی صدرباراک اوبامہ سمیت اہم عالمی شخصیات بھی اجلاس میں شرکت کررہی ہیں

تفصیلات کے مطابق چین کے شہرہانگژو میں آج سے دو روزہ جی 20 ممالک کا اجلاس شروع ہو گیا ہے اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت امریکہ، کینیڈا، ترکی سمیت گروپ کے دیگر رکن ممالک کے سربراہان بھی شریک ہیں۔

گزشتہ برس ہونے والے اجلاس کا احوال : ترکی میں جی 20 گروپ کا 2روزہ سربراہی اجلاس
دوسری جانب اسلاس سے قبل چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر باراک اوباما نے ایک ملاقات میں باہمہ مفادات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور ماحولیات سے متعلق معاہدے کی توثیق بھی کی۔

واضح رہے کہ گلوبل وارمنگ سے متعلق “پیرس ڈِیل” گزشتہ برس طے پائی تھی جس کے مطابق عالمی رہنماؤں نے سال 2050 تک دنیا کے درجہ حرارت میں اوسط اضافے کو دو ڈگری تک محدود کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امریکہ اور چین کے درمیان معاہدوں پر پیش رفت اور باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے اِن اقدامات کا خیرمقدم کیا اورباقی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ بھی امریکہ اور چین کی طرح باہمی اختلافات کو بھلا کر اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تعاون کو بڑھائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment