ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور میں آگ کا کھیل کھیلا گیا، دنیا کے خوبصورت مقام تبت کو مذہبی تہوار کی رنگینیوں نے مزید خوبصورت بنادیا۔
وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور میں ایک کھیل ہے جس میں ایک دوسرے پر شعلہ باری کی جاتی ہے تین سو سالہ پرانے مذہبی تہوار کا انعقاد وسطی امریکی ملک ایل سیلواڈور میں ہوا جہاں نوجوان دو ٹیموں میں تقسیم ہوئے ۔
ہاتھوں پر حفاظتی دستانے چڑھائے اور ایک دوسرے کی جانب آگ کے شعلوں سے بھڑکتی گیندے پھینکتے رہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی ایل سلواڈور کے علاقے نیجاپا میں آگ کی گیندوں سے لڑائی کا انعقاد کیا گیا۔
دوسری جانب تبت میں بھی مذہبی تہوار شوتن کا آغاز ہوا جس میں پورے علاقے کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور پھولوں سے سجایا گیا۔
پوٹالہ پیلس اسکوائر کی اس خوبصورتی سے سجایا گیا ہے کہ سیاح وہاں تصوی کھینچے بغیر آگے نہیں بڑھتے، فیسٹیول میں پینٹنگ، فوٹو گرافی، کیلی گرافی سمیت مخلتف مقابلے بھی ہوئے۔