اتوار, 24 نومبر 2024


نریندری مودی کی چینی صدر سے ملاقات

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی نے چینی صدر سے ملاقات میں اقتصادی راہدی منصوبے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور یہ بھی کہا کہ چین اور بھارت دونوں کو ایک دوسرے کے اسٹریٹجک مفادات کا خیال رکھنا چاہئے۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ ملاقات چین کے شہر ہانگ ژومیں گروپ 20کے سربراہ اجلاس کے موقع پرہوئی ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق 35 منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں اہم مسائل پر گفتگو ہوئی ۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سواروپ نے بتایا کہ ملاقات میں نریندر مودی نے سی پیک اور دہشت گردی کا معاملہ چینی صدر کے ساتھ اٹھایا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران نریندرمودی نے کہا کہ بھارت اور چین کی شراکت داری خطے بلکہ پوری دنیا کے فائدے میں ہے ۔ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے اسٹریٹجک مفادات کا خیال رکھنا چاہئے ۔

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور اپنے اختلافات کو حل کرنے کے لئے بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment