ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید سخت اقدامات پر غورشروع کردیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ا س حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بریفنگ دی گئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، مقبوضہ وادی میں اضافی فوجی دستے تعینات کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے بھارتی حکومت نے سوچ بچار کی، کشمیری رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لینے کے نکتے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
حریت رہنماؤں کےغیر ملکی دورے روکنے پر بھی غور کیا گیا، حریت رہنماؤں کی فنڈنگ کی نگرانی بھی کی جائے گی۔