ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) تنزانیہ کے ضلع بوکوبا میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے ۔
تنزانیہ کے ضلع بوکوبا میں زلزلے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ضلعی پولیس کے سربراہ نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق امدادی ادارے اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ راوندا، بروندی ، یوگینڈا اور کینیا کے علاقے میں آیا ہے جس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ناسونگا شہر کے بارڈر پر واقع جھیل وکٹوریہ ہے۔