ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مقبوضہ وادی میں صورتحال تاحال کشیدہ ہے ۔ 69 ویں دن بھی کرفیو نافذ ہے ، ،بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد،چورانوے تک جاپہنچی ۔
مقبوضہ کشمیر میں چھ سال بعد ایک بار پھر صورتحال انتہائی کشیدہ ہے ۔ 69 روز سے نافذ کرفیو تاحال نہیں ہٹایا جاسکا ، سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی سخت ہے ۔ کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے بھارتی فوج طاقت کا بھرپور استعمال کر رہی ہے ۔ 69 روز میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 94 ہوگئی جبکہ بارہ ہزار کے قریب زخمی ہیں ۔
حریت قیادت کی اپیل پر وادی میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے ۔ بھارتی فورسز نے عید کے روز بھی کشمیریوں کو نہیں بخشا ۔ عید گاہ میں نماز عید پڑھنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی اور نماز کے لیے نکلنے والے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا تھا۔