اتوار, 24 نومبر 2024


مقبوضہ کشمیر میں 70 ویں روز بھی کشیدگی برقرار

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر میں 70 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ایک اور کشمیری شہید ہوگیا ۔ شہدا کی تعداد 102 تک جا پہنچی ۔ مقبوضہ وادی میں برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے ۔ کشمیری اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر قابض فوج کے سامنے ڈٹ گئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ایک اور کشمیری سری نگر کے ہسپتال میں دم توڑ گیا ، شہدا کی تعداد ایک سو دو ہوگئی جبکہ بارہ ہزار افراد زخمی ہیں ۔ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن ، گولیوں اور آنسو گیس کے شیلز کا استعمال کر رہی ہے ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مسلسل 70 روز سے وادی میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے ۔ کل کلگام ، کپواڑہ اور بڈگام تک آزادی مارچ کیا جائے گا ۔ ادھر حریت رہنماؤں کی اپیل پر ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں میں 22 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment