ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے ایک ارب 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے‘واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا‘بورڈکے فیصلے کے مطابق رقم پاکستان کو 55،55 کروڑڈالر کی2اقساط میں ادا کی جائیگی۔ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف جائزہ مشن نے وزارت خزانہ سے مذاکرات کے بعد دو اکٹھی اقساط کے اجراءکی سفارش کی تھی جس کی روشنی میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی حتمی منظوردی تھی جبکہ 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی دو اقساط آئندہ چند روز میں مل جائیں گی ۔
پاکستان کیلئے ایک ارب 10کروڑ ڈالر کا قرض منظور
- 18/12/2014
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1622 K2_VIEWS
Leave a comment