ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی کمپنی یاہو نے 2015 میں امریکی حکومت کے کہنے پر اپنے کروڑوں صارفین کا ای میل ڈیٹا خفیہ طور پر کھنگال ڈالا ۔
اطلاعات کے مطابق یاہو نے اس مقصد کیلئے سافٹ ویئر اس طرح استعمال کیا کہ جیسے ہی کوئی صارف ای میل بھیجتا یا اس پر ای میل وصول کرتا، یہ سافٹ ویئر فوری طور پر اس پیغام کے متن کا جائزہ لیتا اور دیئے گئے مخصوص الفاظ (کی ورڈز) کے اس ای میل میں موجود ہونے یا نہ ہونے کا پتا چلاتا۔ اگر ان میں سے کوئی ایک یا زیادہ مخصوص الفاظ اس ای میل میں موجود ہوتے تو یہ خود کار نظام اس ای میل اور متعلقہ صارف کو ’’مشکوک‘‘ کے طور پر نشان زد کر دیتاتھا۔