ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ میں عسکری تربیت کے لئے جانے والے 44 افغان فوجی گزشتہ دو برسوں میں غائب ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں عسکری تربیت کے لئے جانے والے 44 افغان فوجی گزشتہ دو برسوں میں غائب ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون حکام نے بتایا کہ امکان ہے کہ یہ فوجی اہلکار غیر قانونی طور پر امریکہ میں رہنے اور کام کرنے کیلئے غائب ہوئے ہیں۔2007ء سے اب تک تقریباً 2200 افغان فوجیوں نے امریکہ میں تربیت حاصل کی ہے ۔فوجیوں کے غائب ہونے کے واقعات کے بعد اس پروگرام کے طریقہ کار اور سکیورٹی سکریننگ سے متعلق سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔